18 نومبر 2011 - 20:30

پشاور…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کو واپس بلایا ہے، انہیں سنے بغیر کوئی فیصلہ کرنا درست نہیں۔

ابنا: انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں گورنرخیبرپختون خوا مسعود کوثر کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے موقع پرمیڈیا سے گفت گو میں کیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی غیرآئینی اقدام قبول نہیں کیا جائے گا۔ آئینی اور قانونی طریقے سے جو بھی آئے وہ آسکتا ہے۔ وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ حکومت پر بے شمار آزمائشیں آئیں۔ امریکا کی طرف سے حملے کی دھمکی آئی، تو پوری قوم کو اے پی سی کے ذریعے اکٹھا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت میں آئے، تو پھر بتائیں گے کہ اسٹیبلشمنٹ کس کے ساتھ ہے۔ ............

/169